11 جون 2026 - 04:35
امریکی جارحیتوں کا جواب جاری رہے گا، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ امریکی جارحیتوں اور شرارتوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ امریکی صدر کی طرف سے جنوبی ایران امریکی حملے روکنے کے اعلان کا سبب یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی فوج کا انتہائی مضبوط اور طاقتور جواب دیا ہے اور جوابی کاروائیاں ہنوز جاری ہیں۔ اس وقت تک کے حملوں اور جوابی حملوں کے دوران، ہم نے ایک نئی شکست دشمن پر ٹھونس دی ہے۔

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے زور دے کر کہا کہ امریکی جارحیتوں اور شرارتوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جوابی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha